ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بی جے پی اترکنڑا ضلع اقلیتی مورچہ ایگزکیٹیو میٹنگ کا انعقاد: مزمل بابو نے کہا؛ بی جے پی فرقہ پرست نہیں ہے

بھٹکل میں بی جے پی اترکنڑا ضلع اقلیتی مورچہ ایگزکیٹیو میٹنگ کا انعقاد: مزمل بابو نے کہا؛ بی جے پی فرقہ پرست نہیں ہے

Mon, 18 Oct 2021 19:58:48    S.O. News Service

بھٹکل:18؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کانگریس اور جے ڈی ایس جیسی سیاسی پارٹیاں بی جےپی کو فرقہ پرست پارٹی کہتےہیں ان کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار بی جےپی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر مزمل احمد بابو نے کیا۔

وہ یہاں کملاوتی شانبھاگ ہال میں منعقدہ بی جے پی اقلیتی مورچہ ضلع ایگزکیٹیو میٹنگ کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اٹل بہاری واجپائی سے لے کر اب تک بی جے پی نے اقلیتوں کےلئے کیاکیا ہے اس کی تفصیلات پیش کی اور کہاکہ حج سبسڈی ، اقلیتی بچوں کو تعلیم ، خواتین کی ترقی سمیت کئی پروگرام بی جے پی نے دیا ہے۔ بی جےپی اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری انیل تھامس  نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بی جے پی ضلع اقلیتی مورچہ صدر انیس تحصیلدار نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو ناگراج موگیر نے نظامت کی۔ تعلیمی طورپر بہترپرفارمنس کرنے والے اقلیتی طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ ضلع بی جے پی صدر وینکٹیش نایک، زونل نگراں کار این ایس ہیگڈے ، کے ایم ڈی سی صدر مختار پٹھان، بی جے پی ضلع جنرل سکریٹری اوشا ہیگڈے ، ایس این راجو، سید سلام، ڈونی ڈیسوزا، ریاستی نگراں کار سراج الدین ، حج کمیٹی ممبر محی الدین ، اکمل بیگ، خواجہ ، ڈاکٹر فاروقی وغیرہ موجود تھے۔

رکن اسمبلی سمیت بی جےپی کے مقامی لیڈران ندارد: ایک طرف بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداران بی جےپی کی جانب سے اقلیتوں کےلئے کئےجانےو الے پروگراموں کی تفصیلات بتا رہےتھے اور اٹل بہاری واجپائی سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے گن گارہےتھے ۔ لیکن بی جے پی کے مقامی لیڈران نے پروگرام  کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا ۔ رکن اسمبلی سمیت  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بی جےپی کےلیڈران بھی شریک نہ ہونے سے خود اقلیتی مورچہ کے عہدیداران کو پیچیدگیوں کا سامنا کرناپڑا۔


Share: